ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کو شرکت کی دعوت ملنے کی تصدیق
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کو شرکت کی دعوت ملنے کی تصدیق کردی۔
ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان کو امریکا ایران مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا ایران مذاکرات رواں ہفتے استنبول میں منعقد ہو رہے ہیں۔امریکا، ایران مذاکرات بیک ڈور کوششوں سے ممکن ہوئے، مذاکرات کے لیے پاکستان اور ترکیے بیک ڈور کوششیں کررہے تھے۔
