بلوچستان میں 3 روز کے دوران آپریشنز 177 دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ: بلوچستان میں گزشتہ 3 روز کے دوران آپریشنز میں اب تک 177 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کےخلاف سکیورٹی فورسز، انٹیلی جنس ایجنسیز، پولیس گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔
بلوچستان میں گزشتہ 3 روز کے دوران بلوچستان میں جاری آپریشنز میں اب تک 177 دہشتگردوں کوہلاک کیا جا چکا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ فورسز کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کےخلاف سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور گزشتہ رات تعاقبی آپریشنز کے دوران مزید 22 دہشتگردوں کوہلاک کیا گیا ہے۔دہشتگردوں اور ان کےسہولت کاروں کےمزید نقصانات اور ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔
