
کراچی: ممکنہ سمندری طوفان بائپر جوائے اور بارشوں کی پیشِ نظر عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے حفاظتی اقدامات اٹھانے کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی کے لئے پولیس کی جانب سے مساجد میں اعلانات کرائے گئے
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر ایس ایچ اوز ڈسٹرکٹ سینٹرل کی نگرانی میں حفاظتی ایس او پیز کو مساجد اعلانات کے ذریعے عوام کو وقفے وقفے سے آگاہ کیا جارہا ہے۔ جبکہ حفاظتی اقدامات کے حوالے سے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے ہیں
عوام کو چھتوں پر ٹن کی یا کھلی چیزیں رکھنے سے منع کیا جارہا ہے جبکہ پرندوں کے پنچرے اور دیگر سامان کے اوپر وزنی اشیاء رکھنے کا کہا گیا ہے
پینافلیکس، بل بورڈ ہورڈنگ ہٹانے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں جبکہ گٹر مین ہول یا تعمیراتی گڑہوں کو محفوظ بنانے یا اس کے ارد گرد نشانی لگانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔طوفان کے اوقات میں بلا ضرورت نکلنے خصوصاً بچوں کو باہر نکلنے سے روکنے کا بھی کہا گیا ہے۔روشنی اور ضروری اشیاء خورد و نوش کا قبل از وقت انتظام کرنے کیلئے بھی عوام کو کہا گیا ہ۔
