بلوچستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں عورتوں اور بچوں کا قتل کھلی بربریت اور انسانیت دشمنی ہے: شرجیل انعام

بلوچستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں عورتوں اور بچوں کا قتل کھلی بربریت اور انسانیت دشمنی ہے: شرجیل انعام

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات ل، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے بلوچستان میں فتنہ الہندستان سے وابستہ دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو قابلِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کے امن و استحکام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پوری قوم کے حقیقی ہیرو ہیں اور ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں عورتوں اور بچوں کا قتل کھلی بربریت اور انسانیت دشمنی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشتگرد کسی نظریے یا جدوجہد کی نمائندگی نہیں کرتے بلکہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا ان کی اخلاقی شکست ہے۔

شرجیل انعام میمن نے سیکیورٹی فورسز کی غیر معمولی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں ہماری فورسز کا بلند مورال دشمن کے لیے واضح پیغام ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، دہشتگردی کے نیٹ ورکس کو بیرونی سرپرستی حاصل ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی مشترکہ جنگ ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آخری دہشتگرد اور اس کے سہولت کار کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی کیونکہ ریاست، عوام اور سیکیورٹی ادارے ایک پیج پر ہیں اور دشمن کو ہر محاذ پر شکست ہوگی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں