جماعت اسلامی کا 14 فروری کو سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کا اعلان
کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی نورا کشتی ہے، کراچی کو وفاق یا صوبے کے حوالے نہیں کرنا چاہیے بلکہ خود مختیار سٹی حکومت دی جائے۔
کراچی میں جینے دو کراچی مارچ سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ پر قبضہ کر رکھا ہے، 15 ہزار بسوں کی ضرورت ہے آپ صرف چند بسیں لاتے ہیں۔ شہر کی حالت خراب ہیں، بیماریاں پہل رہی ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ شہر کی بڑی آبادی کو پانی میسر نہیں ہے، جو ان حکمرانوں کو لائے ہیں وہ بھی جوا ب دیں۔وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی خود جان چھوڑیں ورنہ تحریک چلائیںگے، 14 فروری کو سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دینگے اور اپنے مطالبے منوائینگے۔
