دوست ملک نے 20 سال قبل کراچی میں گرانٹ میں لیب دی جس کے پرزے بھی چوری ہوگئے:وزیراعظم
وزاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خوراک، زرعی مصنوعات، ادویات شفاف نگرانی کے لئے ریگیولٹر ادارے کی اشد ضرورت ہے۔
لاہور میں ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے اجراء کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خوراک، زرعی مصنوعات، ادویات شفاف نگرانی کے لئے ریگیولٹر ادارے کی اشد ضرورت ہے۔
وزاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج سے 20 سال قبل ایک دوست ملک نے گرانٹ میں لیب دی جس کو ہم نے دفن کیے رکھا، زنگ آلود ہوگئی پرزے چوری ہوگئے اس کا پتا کس طرح چلا جب میں نے ڈی پی پی کا کیس آگے بڑھایا تو راض کھلتا گیا کہ یہ لیب کراچی میں آگی تھی، اگر ان کو پتا چل جائے کہ گرانٹ کا یہ حشر ہوتا ہے تو ان کے دل پر کیا گزرے گی۔
