کانگو میں کان بیٹھ گئی، 200 سے زائد افراد ہلاک

کانگو میں کان بیٹھ گئی، 200 سے زائد افراد ہلاک

رپورٹس کے مطابق مشرقی کانگو کے علاقے ربایا میں  باغی گروپ کے زیر اثر صوبے میں بدھ کے روز کالٹن کی کان بیٹھی جس کے نتیجے میں 200 سے زائد اموات ہوئیں تاہم جعمے تک ہلاک افراد کی صحیح تعداد کا تعین نہ ہوسکا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کان بیٹھ گئی، متاثرین میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں

حادثے میں 20 افراد شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی مراکزمیں امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

متاثرہ ربایا صوبے کے حکام کے مطابق بارشوں کے سیزن کے باعث زمین بہت زیادہ نرم ہونے کی وجہ سے کان بیٹھ گئی اور کان میں موجود افراد دب گئے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں