گورنرسندھ نے سانحہ گل پلازہ پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا

گورنرسندھ نے سانحہ گل پلازہ پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے سانحہ گل پلازہ پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا ہے۔

گورنر سندھ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ گل پلازہ  آتشزدگی کے نتیجے میں ناقابل تلافی جانی نقصان ہوا جو ایک انتہائی سنگین اور تشویشناک واقعہ ہے۔سانحے کی شفاف، آزادانہ اور قابل اعتماد تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔

گورنر سندھ کے مطابق جوڈیشل انکوائری کے ذریعے آگ لگنے کی اصل وجوہات، عمارت میں موجود ممکنہ ریگولیٹری خامیوں اور حفاظتی انتظامات کی صورتحال سامنے آنی چاہیے۔

انہوں نے زور دیا کہ اگر اس واقعے میں کسی فرد یا ادارے کی غفلت یا قانونی خلاف ورزی ثابت ہو تو ذمہ داروں کی واضح نشاندہی کی جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے نہ صرف احتساب ممکن ہوگا بلکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں