نو تعینات اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ میانداد راہوجو کی چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے ملاقات
نو تعینات اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ میانداد راہوجو نے چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے ملاقات کی
چیف سیکریٹری سندھ نے میانداد راہوجو کو اے جی سندھ کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی
ملاقات میں مالی ادائیگیوں میں شفافیت اور عوامی فنڈز کے درست استعمال پر گفتگو کی گئی
چیف سیکریٹری سندھ نے ملازمین کو واجبات کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی
آصف حیدر شاہ نے کہا کہ اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ پر ادارے کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی نہایت اہم ذمے داری عائد ہے۔
اے جی سندھ میانداد راہوجو نے چیف سیکریٹری کو ادارے کی مجموعی کارکردگی اور اقدامات سے تفصیلی آگاہ کیا۔
