گل پلازہ سانحے پر اعلیٰ سطحی کابینہ سب کمیٹی قائم

گل پلازہ سانحے پر اعلیٰ سطحی کابینہ سب کمیٹی قائم

کراچی: گل پلازہ میں پیش آنے والے ہولناک آتشزدگی کے واقعے پر حکومتِ سندھ نے فیصلہ کن قدم اٹھاتے ہوئے اعلیٰ سطحی کابینہ سب کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ یہ اہم نوٹیفکیشن 27 جنوری 2026 کو ہونے والے صوبائی کابینہ اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ اس بااختیار کابینہ سب کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے، جبکہ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، وزیر داخلہ و قانون ضیاء الحسن لنجار اور وزیر محنت سعید غنی کمیٹی کے ارکان نامزد کیے گئے ہیں۔

یہ کابینہ سب کمیٹی گل پلازہ آتشزدگی سے متعلق حقائق پر مبنی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لے گی، ذمہ داروں کے خلاف تمام قانونی اور تادیبی کارروائیاں عمل میں لائے گی اور اپنی حتمی رپورٹ آئندہ صوبائی کابینہ اجلاس میں پیش کرے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں