ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کے معاملے پر تمام آپشنز کھلے رکھنے پر اتفاق
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کے معاملے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں تمام آپشنز کھلے رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو آئی سی سی کی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ وزیراعظم نے پی سی بی چیئرمین کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شمولیت کا فیصلہ جمعے یا پیر تک ہوگا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم کو ملاقات میں آئی سی سی معاملات پر بریفنگ دی، وزیر اعظم نے تمام آپشنز کو مدنظر رکھ کر معاملہ سلجھانے کی ہدایت دی۔
