گل پلازہ کا آج ایک مرتبہ پھر ٹیم جائزہ لے گی جس کے بعد عمارت کو سیل کیا جائے گا:ڈی سی

گل پلازہ کا آج ایک مرتبہ پھر ٹیم جائزہ لے گی جس کے بعد عمارت کو سیل کیا جائے گا:ڈی سی

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے کہا ہے کہ گل پلازہ کی متاثرہ عمارت میں گزشتہ 9 روز سے جاری سرچ آپریشن تقریباً مکمل کرلیا گیا ہے اور ایک مرتبہ پھر ٹیم گل پلازہ کا جائزہ لے گی جس کے بعد عمارت کو سیل کر دیا جائے گا

ڈپٹی کمشنر ضلع ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  متاثرہ عمارت گل پلازہ میں گزشتہ 9 روز سے جاری سرچ آپریشن تقریباً مکمل کرلیا گیا ہے

انہوں نے کہا کہ پیرکو ایک مرتبہ سروے ٹیم دوبارہ جائزہ لے گی جس کے بعد متاثرہ عمارت کو سیل کر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 73 اور لاپتا ہونے والے افراد کی فہرست 79 تک پہنچ گئی ہے، جن میں سے 13 افراد اب تک اپنے ڈی این اے جمع کرانے نہیں آئے۔

ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو کا کہنا تھا کہ اب تک 55 افراد کے لواحقین کے ڈی این اے نمونے جمع کرائے ہیں جبکہ 13 افراد کے لواحقین کو پیر تک وقت دیا گیا ہے، اگر وہ پیر کو آجاتے ہیں تو ان کے نمونے حاصل کر لیے جائیں گے ورنہ ہم سمجیں گے وہ غلط لوگ تھے۔چند لواحقین کے تین،تین یا چار،چار لوگ بھی شامل ہیں اور 6 افراد کی شناخت پہلے ہی روز کرلی گئی تھی، اب تک ساںحہ گل پلازہ میں جاں بحق 23 افراد کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔گل پلازہ کے گراؤنڈ فلور اور میزنائن فرسٹ فلور مکمل کلئیر کر لیا گیا ہے، ایک حصہ ابھی باقی ہے، جس کوسرچ کیا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں