خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آج سے شدید بارشوں اوربرفباری کی پیش گوئی
ملک میں ایک بار پھر سردی بڑھ جانے کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آج سے شدید بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
آج سے 27 جنوری تک خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کی آمد کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
چترال، دیر، سوات، شانگلہ اور کوہستان میں شدید بارش اور برف باری جبکہ پشاور، مردان، نوشہرہ اور کوہاٹ میں بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان میں بھی مزید برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں مزید برف باری جبکہ گوادر، خضدار، آواران، چاغی، پنجگور اور کیچ میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
