غیر قانونی تعمیرات کے خلاف صوبائی حکومت بھرپور اقدامات کررہی ہے:ناصر شاہ
کراچی: صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا ایکسپو سینٹر کراچی میں چھٹے پروپٹیک کنوینشن سے خطاب کرتے ہوے کہا ہے کہ پروپٹیک کنوینشن واحد پلیٹ فارم ہے جہاں ریٸل اسٹیٹ،ٹیکنالوجی پالیسی اور سرمایہ کاری ایک جگہ اکٹھی ہوتی ہے۔جدید ریٸل اسٹیٹ ایکو سسٹم کی بنیاد بنتے جارہے ہیں۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف صوبائی حکومت بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ٹیکسیشن،دستاویزی عمل اور کمپلاٸنس کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔رہاٸشی منصوبوں میں اعتماد، معیار اور طویل مدتی ویلیو لازمی شرط ہے۔
صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مربوط شہری منصوبہ بندی کے لیے حکومت، بلڈرز اور ریٸل اسٹیٹ کی شراکت داری لازمی ہے۔وزیر بلدیات نے شہری ترقی،ریگولیٹری اصلاحات اور ٹیکنالوجی پر مبنی ریٸل اسٹیٹ سسٹمز پر حکومتی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
