تمام منصوبے  کی مقررہ مدت میں تکمیل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں: شرجیل انعام

تمام منصوبے  کی مقررہ مدت میں تکمیل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں: شرجیل انعام

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا اہم اجلاس

اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او ٹرانس کراچی فود غفار سومرو، پی ڈی یلو لائن بی آر ٹی ضمیر عباسی اور ایس ایم ٹی اے کے حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں مختلف منصوبوں، ریڈ لائن، یلو لائن بی آر ٹی کے کام میں پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حکام نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو کراچی میں مزید نئی ای وی بسز اور ای وی ٹیکسی شروع کرنے سے متعلق آگہی دی

سی او ٹرانس کراچی نے ریڈ لائن پر جاری کام پر اجلاس کو بریفنگ دی

اجلاس کو آگہی میں بتایا گیا کہ نیپا چورنگی کے پاس ریڈ لائن بی آر ٹی کے دونوں اطراف کام مکمل کرنے جا رہے ہیں، یلو لائن بی آر ٹی کے پروجیکت ڈائریکٹر نے اجلاس کو کام میں پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا

سینیٹر تاج حیدر پل کے دوسرے حصے کو منہدم کرنے کا کام جاری ہے، جلد ہی دوسرے حصے پر بھی کام شروع کیا جائے گا، شرجیل انعام میمن کو اجلاس میں بریفنگ

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ تمام منصوبے  کی مقررہ مدت میں تکمیل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی شہر کے اہم مقامات اور کاروباری مراکز کو آپس میں جوڑنے میں اہم کردار ادا کریں گے کام میں کسی بھی تاخیر سے گریز کے لئے فیلڈ لیول پر تمام مسائل کے حل یقینی بنایا جائے،جدید شہری ٹرانسپورٹ کے بغیر کسی بھی شہر کی ترقی ممکن ہی نہیں،بی آر ٹی منصوبوں کے تکمیل سے کراچی شہر کے ٹرانسپورٹ کے نظام میں واضح بہتری آئے گی۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اسکوٹیز کا دوسرا مرحلہ جلد شروع کیا جائے، کراچی کے ساتھ ساتھ دیگر شہروں میں بھی پنک اسکوٹیز  کی تقسیم کے پروگرام منعقد کرنے کی بھی ہدایت کی

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں