ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری سے سیاح پھنس گئے،2 افراد جاں بحق

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری سے سیاح پھنس گئے،2 افراد جان کی بازی ہار گئے

ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، سڑکیں بند ہونے سے سیاح پھنس گئے جبکہ مختلف حادثات میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

بلوچستان کے شمال بالائی علاقوں میں برفانی طوفان کا سلسلہ جاری ہے

زیارت جانے والے سیاحوں کی درجنوں گاڑیاں کوئٹہ زیارت شاہراہ پر پھنس گئیں، چمن کے  گردونواح میں 100 سے زائد سیاح گاڑیوں میں موجود ہیں۔

خانوزئی، مسلم باغ سمیت کئی مقامات پر ٹریفک شدید متاثر ہونے لگی، شاہراہ پر برف اور پھسلن سے بین الصوبائی شاہراہ پر مسافر اور  مال بردارگاڑیاں پھنس گئی ہیں۔وادی تیراہ میں بارش اور شدید برفباری، 100 کےقریب گاڑیاں روڈ پرپھنس گئیں، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث 100 کےقریب گاڑیاں روڈ پرپھنس گئیں،  35 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔شانگلہ میں شدید برف باری کے بعد بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں