سانحہ گل پلازہ: جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہوگئی ،77 افراد لاپتہ

سانحہ گل پلازہ: جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہوگئی ،77 افراد لاپتہ

سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہوگئی تاہم 77 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ جبکہ مخدوش عمارت گرنے کے خدشے کے باعث مشینری سے ملبہ ہٹانے کا کام عارضی طور پر روک دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز متاثرین نے احتجاج کیا تھا، متاثرین کا کہنا تھا کہ سانحہ گل پلازہ کو 6 روز  ہوگئے مگر  تاحال لاپتہ افراد کو تلاش نہیں جاسکا۔

کراچی کے علاقعے گودریہ سے تعلق رکھنے والی خواتین کا کہنا تھا کہ سعاد گل پلازہ میں کام کرتا تھا مگر اس کا کچھ پتا نہیں چل سکا۔

یاد رہے کہ گل پلازہ میں آگ ہفتے کی شب لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے عمارت  کو راکھ میں تبدیل کردیا جہاں لاپتا افراد کی تلاش کے لئے ملبہ ہٹانے کا عمل جاری ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں