گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے:رانا ثنااللہ
رانا ثنااللہ نے کہا کہ گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ گل پلازہ کی منزلوں کی منظوری کس نے دی
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ گل پلازہ کی منزلوں کی منظوری کس نے دی اور کب بنی، اس کا پورا احتساب ہونا چاہیے۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ضلعی حکومتوں کو بااختیار بنانا چاہیے کیونکہ ضلعی حکومت کو بااختیار بنانا آئینی تقاضا ہے اور جب تک ضلعی حکومت کو بااختیار نہیں بنایا جائےگا لوگوں کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔
