ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش ترک کر دینی چاہیے: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری پروگرام کے حصول سے متعلق ایک بار پھر سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو اپنی جوہری سرگرمیاں فوری طور پر بند کرنا ہوں گی، بصورت دیگر امریکا کارروائی کرنے پر مجبور ہوگا۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے دوبارہ جوہری پروگرام بحال کیا تو اس کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں امریکا کی کارروائی نے ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روک دیا تھا۔اگر امریکا نے ایران کے ایٹمی تنصیبات کو نشانہ نہ بنایا ہوتا تو ایران دو ماہ کے اندر جوہری ہتھیار حاصل کر لیتا۔ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش ترک کر دینی چاہیے۔
