سانحہ گل پلازہ: آپریشن جاری، جاں بحق افراد کی تعداد61 ہوگئی

گل پلازہ میں لگی آگ نے کے بعد آپریشن جاری ہے جبکہ دوران آپریش ایک ہی دکان سے 30 لاشیں ملنے کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 61، 8ہوگئی ہے۔

ھفتہ اور اتوار کی رات لگنے والی آگ پر قابو پایا گیا ہے تاہم اچانک بھڑک اٹھنا بھ معمول ہے۔

عمارت سے ملبہ اٹھانے کا عمل بھی جاری ہے جبکہ کئی حصوں پر مختلف اوقات میں آگ اچانک بھڑک جاتی ہے یا دھواں اٹھنا شروع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے ریسیکو آپریشن میں خلل واقع ہوتا ہے۔

کراچی: گل پلازہ میں لگی آگ جھادی گئی، جاں بحق افراد کی تعداد 61ہوگئی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق دکانداروں نے میزنائن فلور پر لوگوں کی موجودگی کی نشاندہی کی تھی، تمام 30 لاشیں ایک کراکری کی دکان سے ملی ہیں۔ ملبہ ہٹانےکا کام روک دیا گیا ہے، پہلے لاشیں نکالی جارہی ہیں۔

گل پلازہ میں آگ لگنےکے بعد لوگوں نے خود کو بچانےکے لیے دکان میں بندکرلیا تھا۔

سی سی سائوتھ کی تھے مطابق ان افراد کی آخری موبائل لوکیشن بھی اسی جگہ کی آئی تھی۔

شہر قائد میں ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آگ ہفتے کی رات 10:15بجے کے قریب لگی تھی، گراؤنڈ فلور پر لگنے والی آگ دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک پہنچی

خوفناک آتشزدگی سے عمارت کے کئی حصے گر گئے۔ فائر فائٹرز نے  آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا جس کے بعد اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔

حکام کے مطابق آگ پر قابو  پانے کے بعد فائر فائٹرز پلازہ کے اندر داخل ہوئے ۔ سرچ آپریشن کے دوران ایک بچے سمیت 3 افراد کے اعضا ملے جنہیں سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردیاگیا۔

لوگ اپنے پیاروں کے لئے ہفتے کی رات سوا 10 بجے سے جلتی ہوئی عمارت کے باہر رہے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق کٹرکی مدد سے کھڑکیوں کو کاٹا جارہاہے، ہتھوڑوں کی مدد سے دیوار کو بھی گرایا جارہا ہے۔آگ کی وجہ سے عمارت کے پلرز کم زور ہوگئے ہیں، متعدد دراڑیں پڑ گئی ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں