بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دے دیا
رپورٹس کے مطابق عدالت نے سربراہ دختران ملت آسیہ اندرابی کو سیاسی مقدمے میں مجرم قراردیا
سربراہ دختران ملت آسیہ اندرابی کے علاوہ حریت رہنما فہمیدہ صوفی اورناہیدہ نسرین کوبھی مجرم قرار دیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جھوٹے مقدمے بدنام زمانہ بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی عدالت میں چلے جس میں حریت پسند کشمیری خواتین کو سزائیں17 جنوری کو سنائی جائیں گی۔سیاسی مقدمے میں حریت رہنما آسیہ اندرابی کو اپریل 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا
آسیہ اندرابی کے شوہرعاشق حسین 3 دہائیوں سے جھوٹے مقدمے میں بھارتی قید میں ہیں۔
