میئر کراچی نے جہانگیر روڈ کی تعمیر و بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے جہانگیر روڈ کی تعمیر و بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر کے ایم سی سٹی کونسل کے اراکین، منتخب نمائندے اور دیگر بھی موجود ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جہانگیر روڈ پر سیوریج لائنوں کی تبدیلی اور اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔ جہانگیر روڈ کو جدید اور پائیدار معیار کے مطابق تعمیر کیا جا رہا ہے۔جہانگیر روڈ پر برسوں پرانا سیوریج نظام تبدیل کیا جا رہا ہے۔تعمیراتی کاموں کے ساتھ ساتھ سیوریج مسائل کے مستقل حل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نےکہا کہ تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔جہانگیر روڈ کی تعمیر سے ٹریفک روانی اور شہری سہولتوں میں بہتری آئے گی۔سیوریج لائنوں کی بہتری سے علاقے میں نکاسی آب کے مسائل ختم ہوں گے۔ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس منصوبے میں جہانگیر روڈ کے اطراف صفائی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے کام بھی شامل ہیں۔عوامی مشکلات کے پیش نظر تعمیراتی کام مرحلہ وار مکمل کیے جا رہے ہیں۔جہانگیر روڈ کی بحالی کراچی کی مجموعی ترقیاتی حکمت عملی کا حصہ ہے۔سیوریج اور سڑک کی یکساں بہتری سے دیرپا سہولیات فراہم کی جائیں گی۔شہر کے تمام اہم شاہراہوں کو مرحلہ وار بہتر بنایا جائے گا۔
