بلدیہ عظمیٰ کراچی میں بڑے پیمانے پر مالی اصلاحات لانے کا فیصلہ
کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی میں بڑے پیمانے پر مالی اصلاحات لانے کا فیصلہ۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے ایف اے بی ایس ڈائریکٹوریٹ، کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کے وفد سے ملاقات کی۔وفد کی جانب سے میئر کراچی کو مالی اور انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔
میئر کراچی کی پینشن سسٹم کو جلد از جلد ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت کی۔
پینشن سسٹم کے ساتھ ساتھ ڈویلپمنٹ پیمنٹ سسٹم کو بھی (SAP)سسٹم سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
میئر کراچی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کے مالی و انتظامی معاملات میں مزید بہتری لانا ترجیح ہے، چالان، جرمانے اور کرایوں کی وصولی کو بھی ڈیجیٹل کیا جائے گا۔
وفد کی جانب سے ٹریٹمنٹ پلان اور دیگر انویسٹمنٹ منصوبوں پر بریفنگ۔
میئر کراچی کی جانب سے جلد از جلد جامع پلان تیار کر کے کام شروع کرنے کی ہدایت۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نےکہا کہ بلدیہ عظمیٰ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر کے عوامی سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا۔
اجلاس میں مشیر مالیات بلدیہ عظمیٰ گلزار ابڑو، سینئر ڈائریکٹر کوارڈینیشن اخلاق احمد، ڈائریکٹر میڈیا دانیال سیال اور دیگر افسران کی شرکت۔
