امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت کردی
ایران میں جاری احتجاجات دن بدن شدت کے باعث امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
امریکی سفارتخانے کی وارننگ میں کہا گیا ہے کہ ایران میں احتجاجات کے باعث گرفتاریاں، زخمی ہونے، سیکیورٹی اقدامات، سڑکیں بند، ٹرانسپورٹ معطل اور انٹرنیٹ کی بندش جیسے حالات ہیں
وارننگ میں کہا گیا ہے کہ صورتحال سے امریکی شہریوں کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔
سفارتخانہ نے مشورہ دیا کہ امریکی شہری اگر محفوظ ہو سکے تو زمینی راستوں سے آرمینیا یا ترکی کے راستے ایران چھوڑ دیں۔
