وفاق اور سندھ حکومت کا چھوٹی صنعتوں کی ترقی کے لیے اشتراک کرنے پر اتفاق
وزیراعلیٰ سندھ سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر کی ملاقات
وزیراعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر کی اپنے وفد کے ساتھ ملاقات کی
ملاقات میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو، معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری سید قاسم نوید، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ اور دیگر شریک تھے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی کے وفد میں وفاقی سیکریٹری صنعت و پیداوار سیف انجم، ڈائریکٹر جنرل فریدون اکرم، سی ای او (SMEDA) نادیہ جہانگیر، سمیڈا سندھ کے سربراہ مکیش کمار، ذیشان اور دیگر شامل
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس میں چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی ترقی کے لئے بات چیت ہوئی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے وفد کو سندھ میں چھوٹی صنعتوں کی ترقی کے لئے سی ایم ہاؤس آمدپر شکریہ ادا کیا
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چھوٹی صنعتوں کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ وفاق اور صوبے مل کر کام کریں ،
ہارون اختر نے کہا کہ وزیراعظم ملک بھر میں چھوٹی صنعتوں کی ترقی کے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعظم چاہتے ہیں کہ وفاق اور صوبے چھوٹی صنعت کے لئے مل کر کام کرینگے تو معیشت مستحکم ہوگی۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے چھوٹی صنعت کی ترقی کے لئیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے،
وفاق اور سندھ حکومت کا چھوٹی صنعتوں کی ترقی کے لیے اشتراک کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (SMEs) کو درپیش چیلنجز اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
سندھ حکومت نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے بہترین اقدامات کیے ہیں، وفاقی معاون خصوصی کا اعتراف
کنری (سندھ) میں ریڈ چلی ڈی ہائیڈریشن یونٹ کی بحالی کے لیے وفاق اور سندھ حکومت کا مل کر کام کرنے پر اتفاق
مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ انٹرپرائز ڈویلپمنٹ فنڈ (SEDF) کے ذریعے صوبے میں 30.8 ارب روپے کی نجی سرمایہ کاری متحرک کی گئی،چھوٹی صنعتوں کے فروغ سے صوبے میں 3,880 سے زائد براہ راست ملازمتیں پیدا کی گئیں۔سندھ حکومت اور حبیب بینک کے تعاون سے SMEs کو 10 ملین روپے تک کے غیر ضمانتی قرضوں کی فراہمی کرینگے۔چھوٹے تاجروں کے لیے صرف 5 فیصد فکسڈ مارک اپ، بقیہ سود کی ادائیگی سندھ حکومت (SEDF) کرے گی۔9,500 سے زائد خواتین کو مائیکرو لونز فراہم کیے گئے، 25 خواتین انٹرپرینیورز کی براہ راست معاونت کی گئی۔
پیپلز انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام کے تحت 48,000 سے زائد نوجوانوں کو مفت آئی ٹی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔
توانائی کے اخراجات کم کرنے کے لیے SMEs کے سولر منصوبوں پر ڈیوٹی اور ٹیکس چھوٹ دینے پر مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کا سمیڈا کو سندھ میں اپنے منصوبوں کا دائرہ کار بڑھانے اور ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنے پر زور دیا
SMEs کے لیے 6 فیصد شرح سود پر مشتمل اسٹیٹ بینک کی ری فنانس اسکیمیں دوبارہ بحال کرنے کی تجویز پر بات چیت
سید قاسم نوید نے کہا کہ صوبائی محکمہ سرمایہ کاری صوبے میں چھوٹی صنعت کے لئے ہر طرح کی معاونت کے لئے تیار ہے۔
جام اکرام اللہ دھاریجو کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کیماڑی میں 300 ایکڑز پر سمال انڈسٹریز کے قیام کی منظوری دی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار کا کوآرڈی نیشن کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ
کمیٹی کا مقصد چھوٹی صنعتوں کی ترقی، نئے منصوبے شروع کرنا، وفاق اور صوبوں کی طرف سے مختلف رعایت دینے کی سفارش کرنا شامل ہونگی
کمیٹی میں وفاقی وزارت صنعت و پیداوار ، سمیڈا ، سندھ حکومت کے محکمہ صنعت اور محکمہ سرمایہ کاری کے نمائندے شامل ہونگے
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کمیٹی ایک ہفتہ میں نوٹیفائی کی جائے گی۔
