ایران میں مہنگائی کے خلاف جاری پُرتشدد مظاہرے بے قابو ہلاکتوں کی تعداد 217 ہوگئی
رپورٹس کے مطابق ایران میں حکومت مخالف مظاہروں میں گزشتہ رات سے مزید اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں مختلف شہروں میں مظاہرین اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔
رپورٹس کے مطابق احتجاج کے دوران مظاہرین نے کئی شہروں میں توڑ پھوڑ کی، 26 بینک، 25مساجد، 2 اسپتال اور 48 فائر ٹرکوں کو نقصان پہنچایاگیا
احتجاج کے دوران سرکاری عمارتوں اور پولیس اسٹیشنز پر بھی حملےکیے گئے جس کے نتیجے میں کئی اہلکار زخمی ہوئے۔ایمبولینسوں پر بھی حملے کیے گئے، بسوں اور شہریوں کی گاڑیوں کو بھی آگ لگائی گئی۔
سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے تقریبا ڈھائی ہزار افراد کو گرفتار کیاجاچکا ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس بدستور بند ہے۔
