صوبائی وزیر جیل خانہ جات کا نیو سیکریٹریٹ ویسٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ
کراچی: صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز و جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے نیو سیکریٹریٹ ویسٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران سے کام کی رفتار سے متعلق بریفنگ لی. انہوں نے تعمیراتی کاموں کے معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.
صوبائی وزیر نے بھٹ آئلینڈ میں A&S/DS فلیٹس کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا، جہاں گریڈ 18 اور گریڈ 19 کے افسران کے لیے جدید رہائشی سہولیات تیار کی جا رہی ہیں.
اس کے علاوہ صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے سینٹرل جیل اور خواتین کی جیل کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے قیدیوں کی خوراک، رہائش اور بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا. اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی فلاح و بہبود اور انسانی وقار کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور جیلوں میں سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے گا.
