کسی کو ہیلتھ انشورنس کی ضرورت نہیں،سندھ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتالیں ہیں:شرجیل انعام

کسی کو ہیلتھ انشورنس کی ضرورت نہیں،سندھ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتالیں ہیں:شرجیل انعام

کراچی:سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کراچی پریس کلب پہنچے جہاں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، جنرل سیکرٹری اسلم خان اور باڈی کے دیگر ارکان نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا استقبال کیا

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیدارن سے ملاقات کی اور انہیں کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔

پریس کلب کے عہدیدارن نے پریس کلب آمد پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا شکریہ ادا کیا

کراچی پریس کلب کے عہدیداران نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو درپیش مسائل سے متعلق آگہی دی اور پریس کلب آمد پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا شکریہ ادا کیا۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پریس کلب کے عہدیداران کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ نے ہر شعبہ میں تاریخی کام کئے، صحت کے شعبے میں انقلابی کام ہوئے، سندھ کے اسپتالوں میں کسی کا شناختی کارڈ یا ڈومیسائل دیکھ کر علاج نہیں کیا جاتا۔سندھ کے تمام اسپتالوں میں لوگوں کا لاکھوں روہے کا علاج بلکل مفت ہوتا ہے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ صحافت میں جدت آتی جا رہی ہے، صحافت اب پرانٹ اور الیکٹرانک میڈیا تک محدود نہیں رہی۔ہم چاہتے ہیں کہ صحافت کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔حکومت سندھ صحافی برادری کے ساتھ ہمیشہ تعاون کرتی آئی ہے اور کرتی رہے گی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ نو منتخب عہدیدارن کو پیپلز پارٹی اور حکومت سندھ کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔صحافی دوستوں کو جب کبھی معاونت درکار ہوتی ہے، ہر وقت حکومت سندھ صحافی تنظیموں، آزادی صحافت اور صحافی بھائیوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ملک کی تاریخ رہی ہے، جب کبھی جمہوریت کے لئے جدوجہد ہوئی، پیپلز پارٹی اور صحافی دوست ایک ساتھ رہے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ صحافی دوستوں کے آج اور مستقبل کے لئے مل کر کوششیں کریں اور ان کے محفوظ مستقبل کو یقینی بنائیں۔صحافیوں کے لئے انقلابی اقدامات کرنے جا رہے ہیں، کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی اس طرح کی کوششیں کی جائیں گی۔صحافیوں کے حقوق کا تحفظ حکومتوں کا فرض ہے۔پیپلز پارٹی نے اظہار رائے کی آزادی کے لئے ہمیشہ کوشاں رہی ہے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ مہمان نوازوں کی دھرتی ہے، ان کو پوری آزادی ہے کہ وہ آئیں، حکومت سندھ قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے ان کو سکیورٹی اور دیگر سہولیات فراہم کرے گی،ان کے طرز سیاست پر اعتراضات ہیں۔طالبان کے دفاتر کھولنے، عمران حکومت میں دہشتگردوں کی رہائی جیسے معاملات پر ہمیں اعتراضات ہیں۔اعتراضات اور سیاسی اختلاف اپنی جگہ، وہ ہمارے مہمان ہیں۔پی ٹی آئی کی لیڈرشپ نے اپنے کارکنان کو گالم گلوچ کے علاوہ کیا سکھایا ہے؟۔پیپلز پارٹی کی سب سے پہلی ترجیح عوام کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کرنا ہے۔کسی کو ہیلتھ انشورنس کی ضرورت نہیں، سندھ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتالیں ہیں۔دنیا کے 11 ملکوں میں سائبر نائف ہے، پاکستان میں حکومت سندھ یہ سہولت مفت فراہم کر رہی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں