کچرا جلانے والوں کے خلاف ایف آٸی آر درج کرنے کا فیصلہ

کچرا جلانے والوں کے خلاف ایف آٸی آر درج کرنے کا فیصلہ

کراچی: وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کا اجلاس ہوا جس میں میٸر کراچی مرتضیٰ وہاب ،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ، ایم ڈی سالڈ ویسٹ منیجمنٹ اور دیگر افسران نے شرکت کی

اجلاس میں ٹاٶن اور یوسی چیٸرمینز کی بھی شریک ہوئے۔

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے اجلاس کو بریفنگ دی

ترجمان کے مطابق شاہراوں پر کچرا جلانے والوں کے خلاف سخت کارواٸی کی جاۓ گی،کچرا جلانے والوں کے خلاف ایف آٸ آر درج کی جاۓ گی چاہے اس کا تعلق کسی بھی ادارے سے ہو اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے۔

ناصر شاہ حسین شاہ نے کہا کہ سالڈ ویسٹ کا محکمہ تمام یوسیز اور ٹاٶنز کے ساتھ رابطے کو مظبوط بنائے،واٸس چیٸرمین اور یوسیز کو بااختیار بنانے کے لیے قوانین بناۓ جارہے ہیں۔یونین کاٶنسل اور ٹاٶن کے درمیان کوآرڈینیشن مذید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔

وزیربلدیات سید ناصر شاہ نے کہا کہ جس کمپنی کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے ان کے پاس مین پاور اور مشینریز کا ہونا ضروری ہے۔جن گاڑیوں میں ٹریکرز لگے ہیں ان کو 24 گھنٹے کام کرنا چاہیئے۔کام نہ کرنے والوں کو فوری معطل کیا جائے۔حکومت جب پیسے خرچ کررہی ہے تو کام بھی دلجوٸ سے ہونا چاہیئے عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیا جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں