وینزویلا کےصدر نکولس مادورو کو عدالت میں پیش کیا گیا
رپورٹس کے مطابق وینزویلا کےصدر نکولس مادورو کو ان کی اہلیہ کو بروکلن سے بذریعہ ہیلی کاپٹر مین ہیٹن لایا گیا جہاں سے انہیں ایک بکتر بند گاڑی میں عدالت منتقل کیا گیا۔
وینزویلا کےصدر نکولس مادورو پر منشیات اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلے گا۔
نکولس مادورو کو اتوار کے روز امریکا لانے کے بعد نیویارک کی ایک جیل منتقل کردیا گیا تھا
وینزویلا کےصدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو ہفتے کے روز وینزویلا میں امریکی فوجی آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔
