نیویارک کے پہلے مسلمان میئر نے قرآن پاک پر عہدے کا حلف اٹھا لیا
امریکا کے شہر نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے قرآن پاک پر عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ظہران ممدانی نے سٹی ہال نیویارک میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا
ظہران ممدانی نے قرآن پاک پر حلف لیا، اٹارنی جنرل نیویارک لیٹیا جیم نے زہران ممدانی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
یاد رہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے ظہران ممدانی 4 نومبر 2025 کو ہونے والے میئر کے الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی۔
