نئے سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ  سے 25 افراد  زخمی

نئے سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ  سے 25 افراد  زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں نئے سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ  سے 25 افراد  زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں  بچیاں اور  خواتین بھی شامل ہیں

کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ہوائی فائرنگ میں ملوث 56 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی،گولیمار، فائیواسٹار اور نیوسبزی منڈی سمیت مختلف علاقوں میں ہوئی فائرنگ سے شہری زخمی ہوئے۔

حیدر آباد میں بھی سال نو کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے 4 افراد جبکہ نواب شاہ میں 2 افراد زخمی ہوئے۔

سال نو کے موقع  پر محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کراچی میں اسلحےکی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں