کراچی میں ڈبل ڈیکر بسز کا افتتاح ہوگیا
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے ربن کاٹ کر ڈبل ڈیکر بسوں کا افتتاح کر دیا
صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، حکومت سندھ کے ترجمان مصطفٰی بلوچ تقریب میں تھے۔
سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، کمشنر کراچی حسن نقوی، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کنول نظام بھٹو کی بھی تقریب میں شرکت کی۔
حکام نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو بسوں کی خصوصیات سے متعلق بریفنگ دی
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عوام سے دسمبر 2025 میں ڈبل ڈیکر بسیں لانے کا وعدہ کیا تھا، پوری قوم کو نئے سال کی پیشگی مبارکباد دیتا ہوں,ہماری کوشش ہے کہ کراچی کی ہر سڑک پر ڈبل ڈیکر بسیں چلیں.پبلک ٹرانسپورٹ عوام کی بنیادی ضرورت ہے، وزیر اعلیٰ سندھ چاہتے ہیں کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات ملیں.کراچی میں سوا لاکھ سے زائد افراد پیپلز بس سروس کے ذریعے سفر کرتے ہیں.اورنج لائن اور گرین لائن کے ذریعے ایک لاکھ مسافروں کو سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں.
