کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کا آغاز، بادل برس پڑے
رات گئے آئی آئی چندریگر روڈ، پی آئی ڈی سی، سلطان آباد، محمود آباد، ضیاء الدین احمد روڈ، سول لائنز میں بادل برس پڑے۔
گلستان جوہر،شاہراہ فیصل، طارق روڈ، صدر، سولجر بازار، جمشیدروڈ اور اطراف کے علاقوں میں بھی ابر کرم برس پڑا، سائٹ ایریا، میٹروول، اورنگی ٹاؤن میں بھی کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی۔
آج کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اب شہر میں مزید بارش کا امکان نہیں ، تاہم صبح میں ہلکی پھوار پڑسکتی ہے۔
ادھر حیدر آباد،جامشورو اور کوٹری، میں بھی موسلادھار بارش ہوئی جبکہ دادو، جیکب آباد،لاڑکانہ میں بھی بادل برسے۔
