ہم بھارت کے تمام جہاز گراسکتے تھے لیکن ہمارے چیف اور ایئر چیف نے بھارت پر رحم کیا:صدر زرداری

ہم بھارت کے تمام جہاز گراسکتے تھے لیکن ہمارے چیف اور ایئر چیف نے بھارت پر رحم کیا:صدر زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ تم وہ دل گردہ کہاں سے لاؤ گے جو ہمارے سپہ سالار کا ہے۔

لاڑکانہ: گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو کی 18 ویں برسی پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان قیامت تک چلتا رہے گا، فوج نے حکومت کی سپروژن میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔

صدر زرداری نے کہا کہ دنیا نے اب بھی بھارت کا لحاظ کیا، ہم بھارت کے تمام جہاز گراسکتے تھے لیکن ہمارے چیف اور ایئر چیف نے بھارت پر رحم کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، کسی نے بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو آصف زرداری اور پیپلز پارٹی بیٹھی ہوئی ہے اور ہم سب جنگ کے میدان کیلئے تیار ہیں۔بھارت کے خلاف جنگ کے دوران میرے ایم ایس نے کہا جنگ شروع ہوچکی ہے، بنکر میں چلیں، میں نے کہا لیڈر بنکر میں نہیں مرتے،شہادت آنی ہے تویہی آئے گی۔ ہماری دھرتی ماں کو ضرورت پڑی تو اپنا جان اور مال سب کچھ لگانے کیلئے تیار ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں