وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت صدارت لاڑکانہ میں 600 بستروں کے اسپتال کی تعمیر سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت صدارت لاڑکانہ میں 600 بستروں کے اسپتال کی تعمیر سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس
کراچي: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں لاڑکانہ میں 600 بستروں کے اسپتال کی تعمیر سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا
اجلاس میں وزیرصحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ، سیکریٹری صحت ریحان بلوچ، ڈاکٹر سعید قریشی ، پی ڈی لاڑکانو اسپتال کاشف کھڑو اور دیگر نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ لاڑکانو میں جدید 600 بیڈ اسپتال بیسمنٹ اور 6 منزلوں پر مشتمل ہوگا،لاڑکانو اسپتال چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر لاڑکانو اور اس کے متصل علاقوں کے لیئے ایک تعمیر کی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپتال دو مرحلوں میں تعمیر کیا جائے گا، مجموعی طور پر 596 بستروں کی گنجائش ہوگی۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں 288 نرسنگ کیئر، 92 ایمرجنسی اور 48 آئی سی یو بیڈز شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں مزید 144 نرسنگ کیئر اور 24 آئی سی یو بیڈز کا اضافہ ہوگا۔اسپتال 3 ارب 10 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جائیگی۔
، ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ پتال میں 8 آپریشن تھیٹرز، جدید آئی سی یوز، ایمرجنسی اور خصوصی وارڈز قائم ہوں گے۔لااڑکانو 600 بیڈ اسپتال میں ڈائیلسس، ریڈیالوجی، لیبارٹری، بلڈ بینک اور ری ہیبیلیٹیشن سہولیات شامل ہونگی
بریفننگ میں بتایا گیا کہ اسپتال کا مجموعی کورڈ ایریا 6 لاکھ اسکوائر فٹ سے زائد ہوگا۔
پروجیکٹ کی پلاننگ بہترین انداز میں کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی محکمہ صحت کو ہدایت

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں