فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کرسمس کی تقریبات میں شرکت، نیک تمناؤں کا اظہار

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کرسمس کی تقریبات میں شرکت، نیک تمناؤں کا اظہار

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرسمس کی تقریبات میں شرکت  کرتے ہوئے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی  اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے راولپنڈی کے کرائسٹ چرچ میں کرسمس تقریبات میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے مسیحی برادری کے ساتھ خوشیوں کے اس موقع کو منایا ، فیلڈمارشل نے مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد دی اور  امن، ہم آہنگی ، خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور بانی پاکستان کے مساوات،آزادی اور مذہبی رواداری کے وژن کو اجاگر کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کرسمس کی تقریب میں شریک افراد سے گفتگو کی اور قومی ترقی اور سلامتی میں پاکستانی مسیحوں کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی،باہمی احترام اور اتحاد کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے شہریوں کی عزت، سلامتی،مساوی حقوق کے تحفظ کیلئے افواج پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی طاقت مساوی مواقع اور آئینی اقدار میں ہے،  مساوی مواقع اور آئینی اقدار مذہب،نسل، ذات اور عقیدے سے بالاتر ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مسیحی برادری کے رہنماؤں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورے پر شکریہ ادا کیا اور  وطن کے دفاع، مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کیلیے فوج کے کردار کو سراہا۔

 

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں