پاکستاناسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی کو دشمن نہیں سمجھتے: فضل الرحمان
سکھر: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے منزل گاہ سکھر میں کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ یہ آپ کی تاریخ ہے کہ آپ کی پشت پر تین سو سال کی جدوجہد موجود ہے۔ ہم نے نہ اپنی آزادی پر کبھی سودا کیا اور نہ ہی اپنے دین پر۔سب سے قدیم تاریخ آپ ہی کی ہے۔اسی برصغیر میں آپ کی سیاست کا آغاز ہوا،اور آپ ہی کی سیاست نے آزادی کا چراغ جلایا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج بھی اگر کوئی اسٹیبلشمنٹ کے ہر اشارے پر سلام کرتا ہے، چاہے وہ پاکستان سے کتنی ہی محبت کا دعویٰ کیوں نہ کرے، یہاں محبت کا پیمانہ اسٹیبلشمنٹ کی خوشنودی بنا دی گئی ہے۔ اگر وہ نہ ہو تو آپ کی پاکستان سے وفاداری بھی قبول نہیں کی جاتی۔توہم بھی واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کو دشمن نہیں سمجھتے، ہم بیوروکریسی کو بھی دشمن نہیں سمجھتے۔ ہم آپ کو پاکستانی سمجھتے ہیں۔ آپ ہماری پاکستان سے وفاداری کو قبول کریں، آپ ہماری پاکستان سے دوستی کو قبول کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم آپ کو اسلام کے خلاف کردار ادا کرتے ہوئے دیکھیں گے تو خدا کی قسم، ہم خاموش نہیں رہیں گے ۔
