صدر آصف علی زرداری کی حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے مزار پر حاضری
اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے عراق کے دورے کے دوران بغداد میں حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کاظمین میں روضہ امام موسی کاظمؑ اور امام محمد تقی جوادؑ پر بھی حاضری دی اور امت مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کے لیے دعا کی۔
صدر آصف علی زرداری نے زائرین کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے اور آئمۂ اہل بیتؑ کی تعلیمات کو علم، صبر، حکمت اور اخلاقی قوت کا دائمی سرچشمہ قرار دیا۔
آصف علی زرداری نے امام اعظم ابو حنیفہؒ کے مزار پر بھی حاضری دی۔
صدر مملکت نے تمام مزارات کے منتظمین اور مبلغین سے ملاقاتیں کیں اور مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور باہمی احترام کے فروغ پر زور دیا۔
