شاعر حفیظ جالندھریؒ خدمات ناقابلِ فراموش ہیں: گیانچند ایسرانی
کراچی:مشیروزیراعلی سندھ برائے بحالیات گیانچند ایسرانی نے قومی شاعر حفیظ جالندھریؒ کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھریؒ کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
مشیر وزیراعلیٰ سندھ گیانچند ایسرانی کا حفیظ جالندھریؒ کی ادبی خدمات کو سلام
گیانچند ایسرانی نے کہا کہ حفیظ جالندھریؒ کا کلام حب الوطنی اور یکجہتی کی علامت ہے، قومی شاعر حفیظ جالندھریؒ نے اردو ادب کو نئی جہت دی۔
گیانچند ایسرانی کا کہنا ہے کہ حفیظ جالندھریؒ نے قومی تشخص کو الفاظ دیے۔حفیظ جالندھریؒ نے قومی تشخص کو الفاظ دیے،ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔
