بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی ہوگی:وزیراعلیٰ سندھ

بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی ہوگی:وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ کل میں نے بھتہ خوری کے حوالے تفصلی اجلاس کر چکا ہوں جو کارروائیاں ہوئی ہیں اس پر آباد کے لوگ مطمئن تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ان کی زیادہ  شکایت یہ تھی کہ جرائم پیشہ عناصر مارے جاتے ہیں اور دوسرے پیدا ہوجاتے ہیں۔بیرون ممالک میں موجود ہشتگرد عناصر کے سہولت کاروں کو گرفتار کریں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے وفاقی حکومت کو لکھا ہوا تھا؛ وفاق نے آگاہ کیا ہے کہ کچھ لوگوں ریڈ وارنٹ جاری کئے ہیں۔ہم نے پہلے بھی بھتہ خوری کو ختم کیا ہے اور ابھی بھی ان کے خلاف کامیابی حاصل کریں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں