سانحہ نو مئی: عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10-10 سال قید کی سزا سنادی
انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ نو مئی کلب چوک جی او آر کے گیٹ پر حملے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزا سنادی
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، سرفراز چیمہ اور محمود الرشید کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی۔
عدالت نے 18 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایا۔
عدالت نے مجموعی طور پر 13 ملزمان کو سزائیں سنائیں جبکہ شاہ محمود قریشی سمیت 9 ملزمان کو بری کر دیا۔
عدالت نے دوران اشتہاری قرار دیے گئے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔
اشتہاری قرار پانے والوں میں فاروق انجم، حبیب احمد، ارسلان اور اکبر خان شامل ہیں۔
