مودی سرکار کو ایسا سبق سکھایا کہ  وہ  زندگی  بھر نہیں بھولیں گے: وزیراعظم

مودی سرکار کو ایسا سبق سکھایا کہ  وہ  زندگی  بھر نہیں بھولیں گے: وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہےکہ پاک  بھارت جنگ میں مودی سرکار کو  ایسا سبق  سکھایا کہ  وہ  زندگی  بھر نہیں بھولیں گے۔

ہری پور میں طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں افواج پاکستان نے قوم کی دعاؤں سے فتح حاصل کی، دلی سے لےکرممبئی تک بھارت یہ شکست کبھی بھول نہیں پائےگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا دلیر اور غیور عوام کا صوبہ ہے، صوبے کے عوام کئی دہائیوں سے دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہیں، آپ کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہوا، پورے صوبےمیں مزید لیپ ٹاپ تقسیم کیےجائیں گے، پاکستان کی ترقی کی کنجی نوجوان نسل ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ معاشی طور پر آگے بڑھیں گے اور یہ جادو ٹونے سے نہیں محنت سے ہوگا، ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، معیشت منجدھار سے نکل آئی اور  اب مستحکم ہورہی ہے اسے مزید آگے لے کر جانا ہے

وزیراعظم شہبازشریف کہا کہ پاکستان کی ترقی اتحاد سے ممکن ہے، چاروں صوبے ترقی کریں گے تو ملک ترقی کرے گا۔ہری پور کے لیے دانش اسکول کے قیام کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ  ہری پور میں  بچوں اوربچیوں کے لیے علیحدہ  علیحدہ دانش اسکول بنائیں جائیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں