کراچی والوں کے لئے خوشخبری، ڈبل ڈیکر بسیں کراچی پہنچ گیں
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی کے عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔
ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی کے لیے ڈبل ڈیکر بسیں بندرگاہ پر پہنچ چکی ہیں اور انشاءاللہ جلد شہر کی سڑکوں پر نظر آئیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بسیں کراچی میں عوامی سفری سہولیات کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام امور کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ ڈبل ڈیکر بسوں کو جلد از جلد باقاعدہ طور پر سروس میں شامل کیا جا سکے۔
شرجیل انعام میمن کے مطابق حکومت سندھ شہریوں کو جدید، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنے کے اپنے وعدے پورے کر رہی ہے، اور ڈبل ڈیکر بسوں کی شمولیت اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
