وزیراعظم کی زیر صدارت دانش یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا اجلاس

وزیراعظم کی زیر صدارت دانش یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا اجلاس

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دانش یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا اجلاس ہوا۔

وزیراعظم نے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین اور اراکین کو اجلاس میں خوش آمدید کہا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

وزیراعظم نے کہا کہ آپ کی کاوشیں علم کی روشنی پھیلانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔دانش یونیورسٹی ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی۔

وزیراعظم کی دانش یونیورسٹی کی عمارت کو سادہ اور پر وقار طرز پر تعمیر کرنے کی ہدایت

دانش یونیورسٹی میں اعلیٰ معیار کی ریسرچ اور فیکلٹی کو تعینات کرنے کے لئے حکمت عملی بنائی جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دع کہ دانش یونیورسٹی کی تعمیر کے حوالے سے اچھی شہرت اور متعلقہ تجربہ رکھنے والے کنٹریکٹرز کو پری-کوالیفائی کیا جائے۔

وزیراعظم کی دانش یونیورسٹی میں داخلے کے حوالے سے ملک بھر کے دور دراز کے علاقوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے لائق اور مستحق طلباء کو موقع دینے کی ہدایت

سرکاری اسکولوں میں دانش یونیورسٹی کے حوالے سے آگہی پھیلانے کی ہدایت

اجلاس کو دانش یونیورسٹی کے حوالےسے جاری کام پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ دانش یونیورسٹی پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔دانش یونیورسٹی کا چارٹر وزارت قانون و انصاف سے منظور ہو چکا ؛ منظوری کے لئے کابینہ اور پارلیمنٹ کو بھیجا جائے گا۔دانش یونیورسٹی کے حوالے سے ملک بھر میں آؤٹ ریچ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔دانش یونیورسٹی میں ابتدائی طور پر عصری تقاضوں سے ہم اہنگ سینٹر آف ایکسیلینس قائم کیا جائے گا۔ملک بھر کے مستحق طلباء کے لئے دانش یونیورسٹی میں داخلے کے حوالے سے ٹریننگ کیمپس شروع کئے جائیں گے۔یونیورسٹی کے ایکڈمک ویژن کے حوالے سے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین تعلیم سے رابطہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزیر وفاقی تعلیم و فنی تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، تربیت وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور دانش یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین ، اراکین اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں