آسٹریلیا کے ساحل پر مسلح افراد کی شہریوں پر فائرنگ ، 12 افراد ہلاک

آسٹریلیا کے ساحل پر مسلح افراد کی شہریوں پر فائرنگ ، 12 افراد ہلاک

سڈنی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سڈنی کے بونڈی بیچ پر پیش آیا جہاں 2 مسلح افراد نے شہریوں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 12 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ فائرنگ کاواقعہ یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران پیش آیا جبکہ فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مقامی آبادی کو بونڈی بیچ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی حکام نے بتایا کہ اتوار کو سڈنی کے بونڈی بیچ پر یہودیوں کی چھٹیوں کی تقریب کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے دس افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہو گئے۔

پولیس نے کہا کہ 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی) نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں کم از کم دو مسلح افراد میں سے ایک بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک فائرنگ کرنے والا بھی شامل بھی جبکہ دوسرے حملہ آور کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں