وزیراعلیٰ سندھ کا کورنگی کازوے برج جنکشن منصوبے کا دورہ،کام تیز کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ کا کورنگی کازوے برج جنکشن منصوبے کا دورہ،کام تیز کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شاہراہِ بھٹو کے کورنگی کازوے برج جنکشن منصوبے کا دورہ کیا جہاں انہیں کورنگی کازوے برج کے جنکشن کی تعمیر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورنگی کازوے برج جنکشن میگا پروجیکٹ کی مجموعی لاگت 1 ارب 89 کروڑ روپے ہے۔سندھ حکومت کےمحکمہ بلدیات کے تحت کورنگی کازوے برج جنکشن زیر تعمیر ہے۔

وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جنکشن پروجیکٹ میں چار لوپس اور چار سلِپ روڈز شامل ہیں۔ منصوبے کی مجموعی لمبائی 2.7 کلو میٹر اور مین کیریج وے کی لمبائی 741.656 میٹر ہے۔سلِپ روڈز کی مجموعی لمبائی 1427.160 میٹر اور منصوبہ کا ابتک 40 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے

وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے پر تعمیراتی کام یکم اکتوبر 2025 سے جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ  نے کہا کہ کورنگی کازوے برج جنکشن کے کام کو مزید تیزکیا جائے۔ تعمیراتی کام تیز کرنے اور مقررہ مدت میں تکمیل کی بھی ہدایت

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کام کا معیار اور بروقت تکمیل شہریوں کے لیئے اہم ہے ،ملیر ندی میں ہونے کے باعث کورنگی کاز وے ہمیشہ دوران برسات ڈوب جاتا ہے،اب شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں مشکلات نہیں ہوں گی۔جب تک کام جاری ہے حفاظتی انتظامات اور متبادل راستوں کو مؤثر بنایا جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نے منصوبے کو کراچی کی ٹریفک بہتری کے لیے اہم قرار دیا

وزیراعلیٰ سندھ نےکہا کہ شاہراہِ بھٹو جنکشن مکمل ہونے سے کورنگی، قیوم آباد اور اطراف کے علاقوں میں ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا، منصوبہ مکمل ہونے پر صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں میں بہتری آئے گی،وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر بلدیات کو روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کرنے کی ہدایت

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں