بھارتی فلم پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کی ایک اور مثال ہے:شرجیل انعام میمن
کراچی: سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بھارتی فلم دھرندھر پاکستان، خاص طور پر لیاری کے خلاف، منفی پروپیگنڈا کی ایک اور مثال ہے لیاری تشدد نہیں بلکہ ثقافت، امن، صلاحیت اور حوصلے کی علامت ہے۔
شرجیل انعام میمن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ اگلے مہینے ریلیز ہونے والی فلم میرا لیاری لیاری کا حقیقی چہرہ دکھائے گی۔ "میرا لیاری” میں امن، خوشحالی اور فخر کی جھلک نظر آئے گی۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فلم کا پوسٹر بھی جاری کردیا۔
