پاکستان معاشی طور پر بحران سے نکل چکاہے: وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں ریگیولٹری اصلاھات کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اصلاحات کا مطالبہ عوام اور کاروباری طبقے کی گزشتہ کئی دہائیوں سے خواہش تھی۔ جب حکومت سنبھالی تو پاکستان کی معیشت نازک صورتحال سے دوچار تھی، ملک عملی طور پر مالی دیوالیہ پن کے دہانے پر کھڑا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری، صنعتکاری اور تاجربرادری پیچیدہ قوانین، غیرضروری ضوابطہ اور طویل طریقہ کار سے پریشان تھے۔اطمینان ہے کہ الحمد اللہ پاکستان معاشی طور پر بحران سے نکل چکاہے اور ہماری معاشی اشارے بہتر ہوچکے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دی ہے۔ معیشت کی پائیدار تقرقی کیلئے غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرناہے۔
