سندھ میں امن و امان کی بہتر صورتحال شہداء کے خون کی ہی بدولت ہے۔ آئی جی سندھ
کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی اسپیشل برانچ سندھ کی جانب سے منعقدہ عشائیے میں شرکت کی تقریب کا انعقاد اسپیشل برانچ کمپلیکس کیماڑی میں کیا گیا۔تقریب میں ایڈیشنل آئی جیز کراچی، سی ٹی ڈی، آپریشن، ویلفیئر، ٹریننگ، ڈی آئی جیز ہیڈ کوارٹر، اسپیشل برانچ، ڈی جی سیف سٹی اتھارٹی سمیت دیگر افسران و ملازمان نے شرکت کی۔
تقریب میں آئی جی سندھ کے اقدامات پر مبنی مختصر دستاویزی فلم پیش کی گئی۔شہدائے سندھ پولیس بالخصوص شعبہ اسپیشل برانچ کے لئے فاتح خوانی کی گئی۔
اسپیشل برانچ سندھ کے او ایس ندیم قادری اور لیڈی پولیس اہلکار شمائلہ شاہ کی جانب سے آئی جی سندھ کے اعزاز میں نظم اور تقریر پیش کی گئی۔
ڈی آئی جی اسپیشل برانچ سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
ڈی آئی جی اسپیشل برانچ سندھ نے اس تقریب میں تمام اسپیشل برانچ اسٹاف سمیت شہداء کی فیملیز بھی موجود تھے۔
ڈی آئی جی اسپیشل برانچ سندھ نے کہا کہ سال 2006 میں پہلی مرتبہ آئی جی سندھ غلام نبی کے نام سے تعارف ہوا۔ تربیتی وقت سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو بہترین افسر کے طور پر اپنا رول ماڈل بنایا۔آئی جی سندھ کی قیادت میں کام کرنے سے معلوم ہوا کہ پروفیشنلزم کیا ہوتا ہے۔آئی جی سندھ نے ہمیشہ میرٹ پر کام کو ترجیح دی۔سندھ پولیس میں ہیلتھ انشورنس، پے اسکیل ریواءز، آٹومیشن، پوائنٹ می، ٹاسک فورس اور میرٹ کی بنیاد ہھرتی آئی جی سندھ کے قابل ذکر اقدامات ہیں۔آئی جی سندھ نے پولیس میں جدید اصلاحات متعارف کروائیں۔ویلفیئر سمیت جدید اصلاحات کا سہرا آئی جی سندھ کے سر ہی جاتا ہے۔
آئی جی سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اس تقریب میں شہداء کی فیملیزکو بھی مدعو کیا گیا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس امن وامان کی فضاء میں شہداء کا خون شامل ہے۔ سندھ میں امن و امان کی بہتر صورتحال شہداء کے خون کی ہی بدولت ہے۔ سندھ حکومت کی پالیسی تھی کہ سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ میں جدید اصلاحات متعارف کروائی جائیں۔ وزیراعلی سندھ کو ان دونوں اداروں میں اصلاحات کے حوالے سے جامع تجاویز پیش کیں۔ دہشتگردی کے لئے سی ٹی ڈی اور انٹیلیجنس کے لیے اسپیشل برانچ کو مظبوط کرنا ضروری تھا۔ حکومت سندھ کا شکریہ کہ انہوں نے یہ تجاویز منظور کی۔حکومت سندھ کی مہربانی سے ہی ان دونوں اداراں میں جدید اصلاحات متعارف کروائی گئیں۔یہ آپ سب کی محنت کا ہی صلہ ہے۔اسپیشل برانچ میں ہیومن ریسورسز کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔
غلام نبی میمن نے کہا کہ اس حوالے سے حکومت سندھ کو جلد تجاویز پیش کی جائیں گیں۔میری خواہش تھی کہ میں اپنی ملازمت میں اسپیشل برانچ کی کمانڈ کروں۔بحیثیت ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ میں نے اسپیشل برانچ کو بہترین پایا۔اسپیشل برانچ کی فراہم کردہ معلومات پر ضلعی پولیس نے بہترین کام کیا۔مختلف ٹیموں نے 230 کے قریب چوری کاسامان بالخصوص موٹرسائیکل خریدنے والے اسکریپ ڈیلرز کیخلاف مؤثر کاروائیاں کیں۔ان کاروائیوں کے بعد موٹرسائیکل چوری کے واقع غیرمعمولی طورپریکدم کم ہوگئے۔پھراسپیشل برانچ کو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف معلومات اکٹھی کرنے کا کام سونپا گیا۔جس کی بدولت صوبے میں بااثروبدنام زمانہ منشیات فروش گرفتارہوئے اور اب بھی جیلوں میں ہیں۔پھراسپیشل برانچ کو صوبے میں غیرقانونی طورپرمقیم تارکین وطن سے متعلق ٹاسک دیا گیا۔
